سینئر صحافی و تجزیہ کار حسن ایوب نے حامد میر سے متعلق انکشافات پر اپنے ردعمل دیدیا ۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر حسن ایوب نے حامد میر کے فیض حمید سے متعلق انکشافات پر کہا کہ’’ ذرائع بتا رہے ہیں کہ میرے بڑے بھائی حامد میر صاحب جن سے میرا بہت ہی عزت اور احترام کا تعلق ہے آج انہوں نے ایک مغربی ملک کے سفیر کے ساتھ ملاقات میں جنرل فیض حمید پر ٹارچر کیے جانے کی بات کی ہے اور اس معاملے پر انہیں اپنی آواز بلند کرنے کا بھی کہا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: فیض حمید کے اعترافی بیان سے عمران خان کیلئے کونسی مشکل کھڑی ہو سکتی ؟ سینئر صحافی کا بڑادعوی
حسن ایوب نے کہا کہ مجھے اس بات کو سن کر مجھے بہت تعجب ہوا ہے کیونکہ فیض حمید پر ٹارچر والی تو بات بلکل بھی درست نہیں ہے اور دوسرا مجھے تو کم از کم حامد میر صاحب سے ایسی بات کرنے کی کوئی امید نہیں ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ اب سے میں ان کے تمام پروگرام اور ٹوئٹر کو باقاعدگی سے دیکھوں گا۔
زرائع بتا رہے ہیں کہ میرے بڑے بھائی حامد میر صاحب جن سے میرا بہت ہی عزت اور احترام کا تعلق ہے آج انہوں نے ایک مغربی ملک کے سفیر کے ساتھ ملاقات میں جنرل فیض حمید پر ٹارچر کیئے جانے کی بات کی ہے اور اس معاملے پر اپنی آواز بلند کرنے کا بھی کہا ہے ۔۔ اس بات کو سن کر مجھے بہت تعجب ہوا…
— Hassan Ayub Khan (@HassanAyub82) August 20, 2024
سینئر صحافی و اینکر پرسن حامد میرنے حسن ایوب کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ کے ذرائع دن رات میری نگرانی کرتے ہیں لیکن آپ کے ساتھ اکثر غلط بیانی کر جاتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ کل میری کسی سفیر سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی اور ایسی کوئی بھی بات کسی بھی سفیر کے سامنے نہیں ہوئی لیکن جس بات کی تردید آپ سے کرائی جاتی ہے نجانے کیوں وہ سچی لگنے لگتی ہے۔
آپ کے ذرائع دن رات میری نگرانی کرتے ہیں لیکن آپ کے ساتھ اکثر غلط بیانی کر جاتے ہیں کل میری کسی سفیر سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی اور ایسی کوئی بھی بات کسی بھی سفیر کے سامنے نہیں ہوئی لیکن جس بات کی تردید آپ سے کرائی جاتی ہے نجانے کیوں وہ سچی لگنے لگتی ہے https://t.co/LXpKAnYeag
— Hamid Mir حامد میر (@HamidMirPAK) August 21, 2024