وفاقی حکومت نے چین سے 15 ارب ڈالر قرض ریشیڈولنگ کیلئے کمیٹی قائم کر دی

وفاقی حکومت نے چین سے 15 ارب ڈالر قرض ریشیڈولنگ کیلئے کمیٹی قائم کر دی

وفاقی حکومت نے چین سے 15 ارب ڈالر توانائی قرض کی ریشیڈولنگ کیلئے وفاقی وزرا پر مشتمل کمیٹی قائم کی ہے جس میں وزیرخزانہ، وزیرتوانائی، وزیراقتصادی امور اور سیکرٹری وزارت خزانہ شامل ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے چین سے 15 ارب ڈالر توانائی قرض ریشیڈولنگ کیلئے کمیٹی قائم کی ہے جو کہ وزیرخزانہ، وزیرتوانائی، وزیراقتصادی امور اور سیکرٹری وزارت خزانہ پر مشتمل ہو گی اورکمیٹی کی معاونت کیلئے سی پی پی اے، پی پی آئی بی، بنک حکام اور چینی نمائندہ پر مشتمل ذیلی کمیٹی تشکیل دی جائیگی ۔ زرائع کے مطابق ذیلی کمیٹی 4 ہفتوں میں چائینیز توانائی منصوبوں کے قرض کی ریشیڈولنگ کیلئے تجاویز دے گی اور وزیرخزانہ کی قیادت میں قائم کمیٹی دو ہفتوں تک ذیلی کمیٹی کی سفارشات کا جائزہ لے گی اور مرکزی کمیٹی سفارشات کا حتمی جائزہ لے کر وزیراعظم شہباز شریف کو رپورٹ پیش کرے گی، زرائع کے مطابق رپورٹ کی تجاویز درست ہونے کی صورت میں وفاقی کابینہ میں پیش کی جائے گی اور وزیرخزانہ محمداورنگزیب کی قیادت میں قائم کمیٹی چائینیز حکام سے بھی رابطہ میں رہے گی، رپورٹ تجاویز میں قرض کی اقساط کی مدت کو بڑھانا یا دیگر تجاویز شامل ہو سکتی ہیں ۔رپورٹ کی وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد چین کو باقاعدہ طور پر آگاہ کیا جائے گا ۔

یہ بھی پڑھیں: گورنر فیصل کریم کنڈی نے خیبر پختونخوا حکومت پر بڑا الزام عائد کردیا

وفاقی حکومت نے چین سے 15 ارب ڈالر توانائی قرض کی ریشیڈولنگ کیلئے وفاقی وزرا پر مشتمل کمیٹی قائم کی ہے جس میں وزیرخزانہ، وزیرتوانائی، وزیراقتصادی امور اور سیکرٹری وزارت خزانہ شامل ہیں ۔ تفصیلات کے مطبابق حکومت نے چین سے 15 ارب ڈالر توانائی قرض ریشیڈولنگ کیلئے کمیٹی قائم کی ہے جو ں وزیرخزانہ، وزیرتوانائی، وزیراقتصادی امور اور سیکرٹری وزارت خزانہ پر مشتمل ہو گی اورکمیٹی کی معاونت کیلئے سی پی پی اے، پی پی آئی بی، بنک حکام اور چینی نمائندہ پر ذیلی کمیٹی تشکیل دی جائیگی ۔ زرائع کے مطابق ذیلی کمیٹی 4 ہفتوں میں چائینیز توانائی منصوبوں کے قرض کی ریشیڈولنگ کیلئے تجاویز دے گی اور وزیرخزانہ کی قیادت میں قائم کمیٹی دو ہفتوں تک ذیلی کمیٹی کی سفارشات کا جائزہ لے گی اور مرکزی کمیٹی سفارشات کا حتمی جائزہ لے کر وزیراعظم شہباز شریف کو رپورٹ پیش کرے گی، زرائع کے مطابق رپورٹ کی تجاویز درست ہونے کی صورت میں وفاقی کابینہ میں پیش کی جائے گی اور وزیرخزانہ محمداورنگزیب کی قیادت میں قائم کمیٹی چائینیز حکام سے بھی رابطہ میں رہے گی رپورٹ تجاویز میں قرض کی اقساط کی مدت کو بڑھانا یا دیگر تجاویز شامل ہو سکتی ہیں ۔رپورٹ کی وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد چین کو باقاعدہ طور پر آگاہ کیا جائے گا ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *