مری میں سیاحوں کی کار حادثے کا شکار ہوکر مکان کی چھت پر جاگری۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ گلیات کے علاقے کوزہ گلی میں پیش آیا جہاں سیاحوں کی کار حادثے کا شکار ہوکر مکان کی چھت پر جاگری۔ حادثے میں 2 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔
مزید پڑھیں: ایران میں زائرین کی بس کو حادثہ، 35 پاکستانی جاں بحق، متعددزخمی
حادثے کا شکار ہونیوالے سیاحوں کا تعلق سرگودھا سے ہے۔ جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال مری منتقل کردیا گیا۔