ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج پھر بڑا اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں مزید 800 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ اضافہ ہونے کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 61 ہزار 800 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
مزید پڑھیں: بجلی کی فی یونٹ قیمت میں مزید اضافہ
10گرام سونے کی قیمت 686 روپے اضافے سے 2 لاکھ 54 ہزار 451 روپے ہوگئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔
جیولرز ایسوسی ایشن نے عالمی سطح پر سونے کی قیمت 2 ہزار 512 ڈالر فی اونس پر برقرار رہنے کے باوجود مقامی سطح پر زیادہ نرخ جاری کیے جبکہ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آئی۔