وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے استعفیٰ مانگ لیا گیا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے استعفیٰ مانگ لیا گیا

پیپلز پارٹی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو ذہنی مریض قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی خیبر پختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات امجد خان آفریدی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور سے استعفی کا مطالبہ کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جلسہ نہ ہونے پر استعفے کے دعویدار اب استعفیٰ دیں۔ ہر بار کی طرح اس بار بھی صرف دعوئے کیے گئے۔ بڑے بڑے شوشے چھوڑنے والے علی امین گنڈاپور کو اب تو شرم آئی ہوگی۔

مزید پڑھیں: علی امین گنڈا پور کے خلاف گروپ بندی نہیں کررہے، عاطف خان

امجد خان آفریدی نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کے اعلانات کو سنجیدہ نہ لیا جائے۔ علی امین گنڈاپور جس معاملہ پر بھی ڈائیلاگ مارتا ہے وہ نہیں ہوتا۔ علی امین گنڈاپور کا دن میں ایک فیصلہ ہوتا ہے اور رات میں دوسرا۔ نااہل حکمرانوں نے ورکرز کو مایوس کیا۔اب سب کو علی امین گنڈاپور کی اصلیت معلوم ہو گئی ہوگی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *