پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت گرفتاری اور پھر فوری رہائی کے بعد اپنے دفتر پہنچ گئے۔
شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ میرا ارادہ تھا کہ میں ترنول جائوں اور جو لوگ جلسے میں شرکت کیلئے دور دراز علاقوں سے آئے ہیں ان کا شکریہ ادا کروں کیونکہ میرے پاس 2آپشنز تھے۔ یا تو خان کا حکم نہ مانتا اور جلسے کی کال دے دیتا اور دوسرا خود جلسے کے مقام پر پہنچ کر شکریہ ادا کرتا۔
مزید پڑھیں: پولیس پر فائرنگ کے الزام میں پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی ارباب عامر ایوب گرفتار
شیر افضل مروت نے مزید کہا کہ پولیس والوں نے گرفتار کرنا ہے تو وردی پہن کر آئیں میں خود گرفتاری دوں گا، اسلحہ کسی اور کو دکھائو میں نہیں ڈرتا ان چیزوں سے۔