ترجمان موٹر وے پولیس نے کہا ہے کہ دوران پیٹرولنگ بھیرا کے قریب ، موٹروے پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک ہونڈا گاڑی سڑک کے کنارے کھڑی ہے جب مدد کی غرض سے چیک کیا گیا تو گاڑی میں پانچ افراد نیم بے ہوشی کی حالت میں موجود تھے۔
ترجمان موٹروے پولیس ایم ٹو کے مطابق علی الصبح دورانِ پٹرولنگ اطلاع ملی کہ ایک سفید ہونڈا گاڑی سڑک کے کنارے کھڑی ہے جب مدد کی غرض سے چیک کیا گیا تو گاڑی میں پانچ افراد نیم بے ہوشی کی حالت میں موجود تھے، جنہیں طبی امداد فراہم کرنے کے لیے فل فور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھیرا پہنچا دیا گیا۔ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق ہسپتال میں دوران علاج چار افراد جانبحق اور ایک مریض ابھی تک بے ہوشی کی حالت میں ہے ۔ ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق جانبحق افراد کے بارے میں ابتدائی معلومات کے مطابق تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جو کہ لاہور کے رہائشی ہیں اور لاہور سے اسلام آباداسلام کی جانب سفر کر رہے تھے ۔
یہ بھی پڑھیں: رحیم یار خان، پنجاب پولیس کے گاڑیوں پر ڈاکوئوں کا حملہ، شہادتیں
اور ڈاکٹروں نے ابتداعی چیک اپ کے بعد کہا ہے کہ ہلاکتوں کی وجہ فوڈ پوائزننگ ہو سکتی ہے ۔پولیس سٹیشن پھلروان، بھیرا کا عملہ بھی ہسپتال پہنچ گیا اور تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ۔ جان بحق افراد میں رومیلا (عمر)60 سال ،مہوش (عمر ) 30 سال، ثمر (عمر ) 28 سال ، عون (عمر ) چار سال ، جبکہ عمر قاسم (عمر ) 30 سال ہسپتال زیر علاج ہے ۔ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق مزید مزید قانونی کاروائی جاری ہے۔