سونے کی ایک بار پھر اونچی اڑان ، قیمتیں نئی بلندیوں پر پہنچ گئیں

سونے کی ایک بار پھر اونچی اڑان ، قیمتیں نئی بلندیوں پر پہنچ گئیں

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں کمی کے بعد  آج پھر بڑا اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ۔

رپورٹس کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 70ڈالر کے اضافے سے 5ہزار 042ڈالر کی سطح پر آگئی ۔

مقامی صرافہ بازاروں میں آج فی تولہ سونے کی قیمت بھی 7ہزار روپے کے اضافے سے 5لاکھ 26ہزار 962روپے کی سطح پر آگئی جبکہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 6 ہزار 001روپے بڑھ کر 4لاکھ 51ہزار 784روپے کی سطح پر آگئی۔

سونے کی قیمتوں میں اضافے کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت 105 روپے کی کمی سے 8ہزار 219روپے کی سطح پر آگئی  جبکہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 90روپے کی کمی سے 7ہزار 046روپے کی سطح پر آگئی۔

یہ بھی پڑھیں : عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں آسمان پر، تمام ریکارڈ توڑ دیئے

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ، ملکی کرنسی کے بدلتے ہوئے حالات اور بین الاقوامی سیاسی و اقتصادی صورتحال کی وجہ سے ملک کی مارکیٹ میں قیمتوں پر اثر انداز ہوتے ہیں،  اس کے علاوہ، روپے کی قدر میں بہتری اور طلب میں کمی بھی اس قیمت میں کمی کے عوامل میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں سونے کے ذخائر کے حوالے سے امریکا پہلے نمبر پرہے جبکہ ایشیا میں یہ اعزاز چین کے پاس ہے،بھارت عالمی سطح پر آٹھویں اورایشیا میں دوسرے نمبر پر ہے، پاکستان عالمی فہرست میں 49 ویں نمبر ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکا، جرمنی اور اٹلی سونے کے ذخائر کے حوالے سرفہرست ہیں، ایشیاء میں چین اور بھارت سونے کے سب سے زیادہ ذخائر رکھتے ہیں۔

ورلڈ گولڈ کونسل کے مطابق مختلف ممالک کے مرکزی بینکوں نے 2024ء میں 1,000 میٹرک ٹن سے زائد سونا خریدااور پچھلی دہائی کی اوسط سالانہ خریداری کے تقریباً دگنا کے برابر ہے۔

editor

Related Articles