کرکٹ شائقین کے لیے خوشخبری: پاکستان بنگلہ دیش میچ کے لیے داخلہ مفت

کرکٹ شائقین کے لیے خوشخبری: پاکستان بنگلہ دیش میچ کے لیے داخلہ مفت

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین جاری ٹیسٹ میچ میں بقیہ دو دن کیلئے کرکٹ شائقین کا داخلہ مفت کر دیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پہلے ٹیسٹ کے بقیہ دو دنوں کے لیے شائقین کاراولپنڈٖی اسٹیڈیم میں داخلہ مفت کردیا ہے۔ پی سی بی حکام کے مطابق یہ فیصلہ ویک اینڈ کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے جس سے فیملیز اور طلباء کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں کھیل دیکھنے کا موقع مل سکے گا۔تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخل ہونے کے لیے اپنا اصل شناختی کارڈ یا ب فارم لانا ہوگا۔ شائقین کسی بھی وی آئی پی انکلوژرز (عمران خان اور جاوید میانداد) (صرف فیملیز کے لیے) اور پریمیم انکلوژرز ( میراں بخش۔ شعیب اختر۔ سہیل تنویر اور یاسر عرفات ) میں سے ایکشن کو مفت دیکھ سکیں گے۔

یہ بھیہ پڑھیں: پاکستانی اداکارہ سجل علی 7 سال بعد بھارتی فلم انڈسٹری میں واپسی کے لیے تیار

۔پی سی بی گیلری یا پلاٹینم باکس کے لیے خریدے گئے ٹکٹوں پر مفت داخلے کی پالیسی نافذ نہیں ہوتی۔ پہلے سے خریدے گئے ٹکٹوں کی رقم واپس کردی جائے گی اور شائقین کی سہولت کے لیے دو روٹس پر مفت شٹل سروس چلتی رہے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *