بلوچستان میں منشیات وتیل کی سمگلنگ میں ملوث کتنے لیویز اہلکار معطل ہوئے ؟

بلوچستان میں منشیات وتیل کی سمگلنگ میں ملوث کتنے لیویز اہلکار معطل ہوئے ؟

بلوچستان میں منشیات اور تیل کی سمگلنگ میں ملوث لیویز اہلکاروں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی محکمہ داخلہ نے منشیات اور تیل کی سمگلنگ میں ملوث 58 لیویز اہلکاروں کو معطل کردیا ہے ، محکمہ داخلہ بلوچستان کی جاری کیے گئے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ صوبے میں منشیات اورتیل کی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور ان کو کسی بھی صورت میں چھوٹ نہیں دی جائے گی ، سماج دشمن عناصر کو قانوں کے کٹہرے میں لایا جائے گا ۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانی زائرین کی لاشیں لیکرخصوصی طیارہ ایران سے جیکب آبادایئربیس پرپہنچ گیا

اس لئے منشیات اور تیل سمگلرزکے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔  صوبائی محکمہ داخلہ کا بتانا ہے کہ اب تک 58لیویز اہلکاروں کو معطل کیا ہے ، ڈی جی لیویز بلوچستان کا کہنا تھا کہ مذکورہ اہلکاروں کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور جو بھی سمگلنگ میں ملوث پایا گیا اُسے فوری طور پرنوکری سے برطرف کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بالاج ٹیپو قتل کیس کا مرکزی ملزم احسن شاہ اپنے ہی ساتھیوں نے ماردیا

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *