جلسہ منسوخ،کیاحکومت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سےرابطہ کیاتھا ؟بیرسٹر عقیل نے بتادیا

جلسہ منسوخ،کیاحکومت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سےرابطہ کیاتھا ؟بیرسٹر عقیل نے بتادیا

وزیراعظم کے مشیر بیرسٹر عقیل کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے رابطہ کرکے جلسہ منسوخ کرنے کی درخواست کی۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران بیرسٹر عقیل کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات غیر معمولی بات نہیں، بانی تحریک انصاف سے حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کا براہ راست کوئی رابطہ نہیں ہوا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے رابطہ کیا تھا، سکیو رٹی صور ت حال کو دیکھتے ہوئے علی امین گنڈاپور سے آفیشل طریقے سے رابطہ ہوا، حکومت نے علی امین گنڈاپور کو حالات سے متعلق آگاہ کیا اور ان سے جلسہ منسوخ کرنے کی درخواست کی تھی۔ بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کا عمران خان سے رابطہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کیساتھ کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہو رہے اور نہ ہی ہوں گے، عون چوہدری

بانی پی ٹی آئی نے سکیورٹی صورت حال ری چیک کرنے کے لئے اگلے دن پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کی، بانی پی ٹی آئی سے رہنماؤں کی ملاقات حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کی مشترکہ کوشش سے ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے حالات دیکھتے ہوئے جلسے کے لئے این او سی منسوخ کیا تھا، پی ٹی آئی کو 8 ستمبر کو جلسے کی مشروط اجازت بھی دی۔ بیرسٹر عقیل ملک نے مزید کہا کہ ابھی تک کسی نے توسیع مانگی اور نہ ہی دی جارہی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *