سولر پینل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پاکستان میں سولر سسٹم نصب کرنے کی مجموعی لاگت مہنگی بیٹریوں اور انورٹروں کی وجہ سے زیادہ ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ بیٹریوں اور انورٹر کی قیمتیں، جو زیادہ تر درآمد شدہ ہوتی ہیں، مہنگی لاگت کی بنیادی وجہ ہیں۔ٹیوبلر بیٹریوں کی قیمت 42 ہزار سے 68 ہزار روپے تک ہے جبکہ لیتھیم آئن بیٹریاں جو زیادہ پائیدار اور جدید ہیں ان کی قیمت 2 لاکھ سے 5 لاکھ روپے کے درمیان ہے۔ ایک عام 4 کلو واٹ شمسی نظام کو کم از کم دو بیٹریوں کی ضرورت ہوتی ہے ، جبکہ 6-12 کلو واٹ کے نظام کو چار بیٹریوں کی ضرورت ہوتی ہے۔
ماہرین کے مطابق بیٹریوں اور انورٹروں کی زیادہ قیمت کی وجہ بین الاقوامی مارکیٹ کی قیمتوں پر ان کا انحصار اور پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ہے۔