مارک زکربرگ کی گولڈ چین کے پیچھے چھپا اہم راز سامنے آگیا

مارک زکربرگ کی گولڈ چین کے پیچھے چھپا اہم راز سامنے آگیا

میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ اکثر سونے کی چین پہنے نظر آتے ہیں جس کے حوالے سے انہوں نے بڑ انکشاف کیا ہے۔

ایک انٹرویو کے دوران مارک زکربرگ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ سونے کی چین کا استعمال نمائشی طور پر نہیں کرتے بلکہ دراصل یہ ان کے اہلخانہ کے لیے بہت اہم ہے۔

مارک کا کہنا ہے  کہ اس سونے کی چین میں ایک دعا لکھی ہے جو وہ روزانہ رات کو اپنی بیٹیوں کو پڑھ کر سناتے ہیں۔

میٹا کے سربراہ کے مطابق سونے کی چین پر لکھی گئی یہ ایک یہودی دعا ہے جو ہمت اور اچھی صحت کے لیے کی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سونے کی چین بنانے کے لیے میں نے ایک ڈیزائنر کے ساتھ مل کر کام کیا تاکہ میں اسے اپنی بیٹیوں کو سونے سے قبل پڑھ کر سنا سکوں۔

واضح رہے کہ مارک زکربرگ تین بیٹیوں کے والد ہیں ۔

 

editor

Related Articles