کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف سندھ اور پنجاب پولیس ایک پیج پر آگئی ہے اور دونوں فورسز نے ڈاکوؤں کے خلاف مشترکہ اپریشن کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انسپیکٹر جنرل پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے کچے میں آپریشن کے حوالے سے آئی جی سندھ غلام نبی میمن کو فون کیا اور ڈاکوؤں کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل مرتب دینے کے حوالے سے حکمتِ عملی مرتب کرنے پر اتفاق کیا۔
یہ بھی پڑھیں: شکیل خان کا خیبر پختونخوا حکومت کی کرپشن کے ثبوت منظرِ عام پر لانے کا اعلان
پولیس زرائع کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور آئی جی سندھ غلام نبی میمن کے درمیان کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف مشترکہ کاروائی پر اتفاق سامنے آیا ہے۔ سندھ اور پنجاب پولیس نے اس عزم کا بھی اظہار بھی کیا ہے کہ ڈاکوؤں کو جلد بہت بڑا سرپرائیز دیں گے ۔

