کوئٹہ، مرغی کے گوشت کی قیمت میں 60 روپے فی کلو کمی

کوئٹہ، مرغی کے گوشت کی قیمت میں 60 روپے فی کلو کمی

کوئٹہ میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 60 روپے فی کلو کمی ہو گئی ۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 60 روپے فی کلو کمی ہوئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 700 روپے سے کم ہوکر 640 روپے ہوگئی ہے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ انڈوں کی قیمت 300 روپے فی درجن پر برقرار ہے جو گزشتہ ہفتے 280 روپے سے بڑھ کر 300روپے ہوگئی تھی۔ علاوہ ازیں کوئٹہ میں مختلف سبزیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 3، 5 اور 10 کلو واٹ کے سولر سسٹمز کتنے میں ملیں گے ؟ قیمتیں سامنے آگئیں

دوسری جانب لاہور شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت 577 روپے اور زندہ برائلر مرغی کی قیمت 398 روپے فی کلو پر مستحکم رہی جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت مزید ایک روپے اضافے سے 301 روپے فی درجن کی سطح پر رہی۔

گزشتہ ہفتے لاہورمیں مرغی کا گوشت 680 روپے فی کلو جبکہ انڈے 290 روپے فی درجن رہےاور سبزیوں کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔اسی طرح کراچی میں مرغی کا گوشت 720 روپے فی کلو جبکہ انڈے 310 روپے فی درجن رہےاور سبزیوں کی قیمتوں میں استحکام رہا۔جبکہ پشاور میں مرغی کا گوشت 700 روپے فی کلو، انڈے 300 روپے فی درجن اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *