(ن) لیگ کے سینئر رہنما اور وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللّٰہ نے کہا ہے کہ لاہور میں ہونے والے پارٹی اجلاس میں پیپلز پارٹی کو پنجاب حکومت میں شمولیت کے حوالے سے بات نہیں ہوئی ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں پی پی پی اور مسلم لیگ (ن) کی کمیٹیوں کے اجلاس کےبعد رانا ثناءاللّٰہ کا کہنا تھا کہ پنجاب کابینہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے وزراء یا مشیر شامل کئے جانے پر کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور پی پی کے درمیان جو میٹنگ ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں:نوجوانوں کوکسی صورت مایوس نہیں ہونےدینگے،حافظ نعیم الرحمٰن کابڑا بیان آگیا
اس میں سرکاری افسران کی تعیناتی سے متعلق معاملات زیر بحث نہیں لائے گئے ۔ رانا ثناءاللّٰہ کا مزید کہنا تھا کہ اجلاس میں ہر پندرہ دن کے بعد دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان ملاقات پر اتفاق ہوا۔ پیپلز پارٹی کے صوبے میں جو بھی مسائل تھے انہیں زیر بحث لایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کا خلیجی ممالک کے مسافروں کو ویزا فری انٹری سہولت دینے کا فیصلہ