پی پی پی چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کا بے گناہ شہریوں کی ہلاکت پر شدید مذمت

پی پی پی چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کا بے گناہ شہریوں کی ہلاکت پر شدید مذمت

لاول بھٹو زرداری نے بلوچستان میں دہشت گردوں اور ریاست مخالف عناصر کے ہاتھوں بے گناہ شہریوں کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شناختی کارڈز چیک کر کے بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں بے گناہ شہریوں کا قتل انتہائی افسوسناک ہے اور انہوں نے کہا کہ واقع میں ملوث ان دہشت گردوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہتمام شعبہ زندگی کے لوگوں کو اس دہشتگردی کے خلاف متحد ہوکر آواز اٹھانی ہوگی اور انہوں نے بلوچستان حکومت سے کہا کہ بلوچستان حکومت اایسے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لائے۔

یہ بھی پڑھیں:خیبر پختونخوا حکومت کو 10 سال سے ادائیگی کے باوجودبلٹ پروف گاڑیاں نہ مل سکیں

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جب تک آخری دہشت گرد زندہ ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔ چیئرمین پی پی پی نے شہداء کے لیے دعا کی اور سوگوار خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا اوراس عزم کا بھی اظہار کیا کہ پی پی پی اس کھٹن وقت میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ بلوچستان کے علاقے موسیٰ خیل کے میں مسافر بسوں اور ٹرکوں سے نیچے اتار کر لوگوں کے شناختی کارڈ چیک کر کے 23 مسافر وں کو دہشت گروں نے جاں بحق کیا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *