پاک سوزوکی نے صارفین کو بڑی پیشکش کر دی

پاک سوزوکی نے صارفین کو بڑی پیشکش کر دی

پاکستان سوزوکی کمپنی نے سوزوکی گاڑیاں خریدنے کے خواہشمند پاکستانیوں کو خوشخبری سنا دی۔

اگر آپ بھی اپنی گاڑی کے مالک بننے کا خواب دیکھ رہے ہیں تو کمپنی نے خوشخبری سناتے ہوئے فیصل بینک کے کار فنانسنگ کے ذریعے 4لاکھ روپے 25ہزار روپے تک کی بڑی بچت کرنے کی پیشکش کر دی ہے۔ پاک سوزوکی نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں اس پیشکش کا اعلان کیا ہے۔ اس پیشکش میں آپکو 17.7فیصد کے فلیٹ فکسڈ ریٹ پر 4لاکھ 25پزار روپے تک کی بچت ہوسکتی ہے۔اس کے علاوہ ترجیٹی ڈلیوری کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ جس سے آپ اپنے خواب کو حقیقت میں بدل سکتے ہیں۔

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ یہ پیشکش سوزوکی کے تمام ماڈلز بشمول آلٹو، ویگن آر ، سوئفٹ اور کلٹس پر لاگو ہوتی ہے۔ فیصل بینک کی کار فنانسنگ کے ذریعے اگر گاڑی خریدنا چاہتے ہیں تو سوزوکی ویب سائٹ اور ڈیلر شپ سے مزید معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔

کچھ عرصہ قبل تک کمپنیوں کی جانب سے اس طرح کی آفرز بہت ہی کم دیکھنے کو ملتی تھیںلیکن حالیہ کچھ عرصہ کے دوران گرتی ہوئی فروخت نے کمپنیوں کو صارفین کو اپنی طرف متوجہ کرنے کیلئے آفرز متعارف کرنے پر مجبور کر دیا۔اس سےپہلے صارفین کو قسطوں پر گاڑی لینے کیلئے نہ صرف اضافی چارجز دینا ہوتے تھے بلکہ کئی ماہ تک لائن میں لگ کر گاڑی کا انتظار بھی کرنا پڑتا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *