الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے خلاف گھیرا مزید تنگ کرنے پر غورشروع کر دیا۔
ذرائع کے مطابق سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب کے خلاف کاروائی کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی طرف سے غلط بیانات اور الزامات پر کاروائی ہوگی۔ چیف الیکشن کمشنر و ممبران الیکشن کمیشن کے خلاف غلط پراپیگنڈہ پر بھی عمر ایوب کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔
مزید پڑھیں: تحریک انصاف بطور سیاسی جماعت تسلیم، انٹرپارٹی انتخابات منظور نہ کیے گئے، الیکشن کمیشن نے فہرست جاری کر دی
توہین آمیز الفاظ استعمال کرنے پر بھی الیکشن کمیشن عمر ایوب کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کرنے پر غور کررہی ہے۔اس سے قبل الیکشن کمیشن فواد چودھری اورعمران خان کے خلاف بھی توہین الیکشن کمیشن کی کاروائی کرچکا ہے۔