لاہور تا اسلام آباد ایم ٹو موٹروے پر ٹول ٹیکس میں اضافہ

لاہور تا اسلام آباد ایم ٹو موٹروے پر ٹول ٹیکس میں اضافہ

موٹروے اتھارٹی نے لاہور سے اسلام آباد جانیوالی موٹروے ایم 2پر ٹول ٹول ٹیکس میں اضافہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق کمرشل گاڑیوں اور ٹرکوں کے ٹول ٹیکسز میں 600روپے تک کا اضافہ ہوگیا۔ خصوصاََ لاہور اور اسلام آباد کے درمیان سفر کرنیوالی وین کا ٹول 2030روپے مقرر کیا گیا ہےجبکہ کوسٹر کا ٹول 2240روپے سے بڑھ کر 2840روپے ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیں: M-2موٹروے پر گاڑی میں 4 افراد کی ہلاکت کا معاملہ، ابتدائی رپورٹ جاری 

حکام کی جانب سے بھاری گاڑیوں کیلئے اعلان کردہ نئی ٹیکس رقوم کے مطابق بسوں کا ٹول اب 4060روپے ، ٹرکوں کا 5280روپے اور ٹریلرز کا 6780روپے ہے۔ موٹروے اتھارٹی کے ترجمان نے بتایا کہ نئے ٹول ریٹس کا نفاذ ایم ٹو موٹروے پر تمام انٹرچینجز پر کر دیا گیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *