پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں اختلافات کے خاتمے کیلئےعارف علوی میدان میں آ گئے

پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں اختلافات کے خاتمے کیلئےعارف علوی میدان میں آ گئے

سابق صدرمملکت ڈاکٹر محمد عارف علوی پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا میں اختلافات ختم کروانے کیلئے میدان میں آ گئے ۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی مفاہمتی کمیٹی کے سربراہ عارف علوی نے خیبرپختونخوا کے پارٹی اختلافات ختم کروانے پر کام شروع کردیا اورانہوں نے مستعفی ہونے والے صوبائی وزیر شکیل احمد خان سے رابطہ کر کے صوبے میں پارٹی اور حکومتی امور پر تبادلہ خیال بھی کیا۔

دوسری جانب شکیل خان نے عارف علوی کی جانب سے رابطہ کرنے کی تصدیق کر دی اور بتایا کہ اُن سے بات چیت چلتی رہتی ہے ، اب بھی پارٹی اُمور کے حوالے سے ان سے بات ہوئی ہے ، ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی و چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی کوشش کر رہے ہیں ۔ ان سے ملاقات شیڈول نہیں ہوپارہی۔

یہ بھی پڑھیں:محسن نقوی سے سکیورٹی سنبھالی جارہی نہ ہی کرکٹ ، استعفیٰ دیں، اسد قیصر

واضح رہے کہ شکیل خان کو وزیراعلیٰ علی امین گنڈا ہ پور نے مبینہ طور پر خورد برد کے الزامات ثابت ہونے پرصوبائی کابینہ سے ہٹانے کے احکامات جاری کئے تھے جس کے فوری بعد عاطف خان سمیت کئی پارٹی رہنما شکیل خان کی حمایت میں ان کے ساتھ کھڑے ہو گئے تھے اور انہیں نے کرپشن کے الزامات کی تردید بھی کی تھی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *