خیبر پختونخوا کے سرکاری تعلیمی اداروں کو ٹھیکہ پر دینے کی تیاریاں مکمل

خیبر پختونخوا کے سرکاری تعلیمی اداروں کو ٹھیکہ پر دینے کی تیاریاں مکمل

خیبرپختونخواحکومت نے سرکاری تعلیمی اداروں کی معیار اور تعلیمی نظام بہتر بنانے کیساتھ ساتھ خزانہ پر بوجھ کم کرنے کے پیش نظر سرکاری سکولوں کو پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ (پی پی پی) موڈ پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسی فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے صوبے میں سرکاری سکولوں کو پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت چلانے کی تمام دستاویزی کارروائی اور تیاری بھی مکمل کرلی ہے۔ آزاد ڈیجیٹل کے پاس موجود دستاویزات کے مطابق ابتدائی مرحلے میں صوبے بھر میں 24 سکولوں کی فیزبیلٹی سروے کا عمل مکمل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نسوار پر حالیہ تحقیق نے سب کو حیران کر دیا

پہلے مرحلے میں 24 میں 8 پرائمری سکول کو پی پی پی موڈ پر منتقل کرنے کیلئے انتہائی موزوں قرار دیا گیا ہے۔ پشاور،ڈی آئی خان،دیر اور لکی مروت میں ایک ایک سرکاری پرائمری سکول کو پی پی پی موڈ پر شروع کیا جائے گا۔ ایبٹ آباد اور ہری پور میں دو دو سرکاری سکولوں کو پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت چلایا جائے گا۔

موجود دستاویزات کے مطابق صوبے میں مختلف عمر کے 47 لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہے جنہیں سکولوں میں داخل کرنے اور ان انہیں معیاری اور سستی تعلیم مہیا کرنے کیلئے پی پی پی موڈ پر سکولوں کو چلانا انتہائی اہم قدم ہے۔ اس وقت سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم فی طالب علم پر حکومت کا ماہانہ 4 ہزار 115 روپے کا خرچ آتا ہے جو سی گریڈ نجی سکول کے فیس کے برابر ہے لیکن نتائج اور معیاری تعلیم تسلی بخش نہیں ہے۔ مالی بوجھ کم کرنے ،تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کیلئے پی پی پی موڈ پر صوبائی وزیر محکمہ تعلیم نے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اپنا گھر بنانے کے لیے قرضہ کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟ طریقہ کارجانئے

محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا حکام کے مطابق پی پی پی موڈ کے تحت چلنے والی سکولوں میں سہولیات کی فراہمی اور گورننس بہتر طریقے سے قائم ہوگی اور اس اقدام سے معیاری تعلیم کا خواب بھی شرمندہ تعبیر ہوسکے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *