اضافی ٹیکس کیخلاف احتجاج : ملک کی تاجر تنظیموں کا ایف بی آر سے مذاکرات سے انکار

اضافی ٹیکس کیخلاف احتجاج :  ملک کی تاجر تنظیموں کا ایف بی آر سے مذاکرات سے انکار

مرکزی انجمن تاجران اورتنظیم تاجران پاکستان نے کل ملک بھر میں شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر سے مزاکرات سے انکار کردیا اور ایف بی آر کی دعوت کے باوجود تاجر ان مذاکرات میں شامل نہیں ہوئے ہیں۔ 

زرائع کے مطابق صرف حکومتی موقف کے حامی بعض تاجر نمائندے ایف بی آر پہنچے ہیں اور دوسری طرف حکومت تاجر دوست اسکیم کے ایس آر او میں ترمیم کیلئے تیاردکھائی دیتی ہے۔ زرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں تاجر اربوں کا بزنس کرنے کے باوجود ٹکہ ٹیکس دینے کو تیار نہیں ہیں اورتاجروں پر بہت کم شرح سے ایڈوانس انکم ٹیکس لگایا گیاہے۔ ایف بی آر زرائع کے مطابق ایس آر او میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جلد جاری کیا جائے گا اورچھوٹے تاجروں کو ٹیکس سے مستثنی قرار دینے کی ترمیم مسودے میں شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی کابینہ کا اجلاس، آپریشن عزمِ استحکام کیلئے 20 ارب کی منظوری

ایف بی آر زرائع کا کہنا ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے کا فارم سادہ اور آسان اردو زبان میں جاری کیا جائے گا اور10 کروڑ روپے سالانہ ٹرن اوور پر سیلز ٹیکس کا اطلاق نہ کرنے کی تجویز بھی پیش کی گئی ہے۔ایف بی آر کی جانب سے تاجروں کیلئے انکم ٹیکس ٹیبل میں ترمیم کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *