اسحاق ڈار اورسعودی ہم منصب کارابطہ، ایران و امریکہ مذاکرات کے آخری مرحلے کا خیرمقدم

اسحاق ڈار اورسعودی ہم منصب کارابطہ، ایران و امریکہ مذاکرات کے آخری مرحلے کا خیرمقدم

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ علاقائی صورتحال اور جاری سفارتی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

تفصیلات کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کے آخری مرحلے میں داخل ہونے کا خیرمقدم کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ یہ پیش رفت خطے میں دیرپا امن اور استحکام کے قیام میں اہم کردار ادا کرے گی۔

اسحاق ڈار نے گفتگو کے دوران بتایا کہ فریقین کے درمیان معاہدے پر آج الیکٹرانک دستخط کی تقریب متوقع ہے، جو اس اہم سفارتی عمل کا حتمی مرحلہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں :ایرانی وزیر خارجہ کا اسحاق ڈار سے رابطہ ، کشیدہ صورتحال میں فعال کردار ادا کرنے کی درخواست

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اس موقع پر ثالثی اور مذاکرات کے لیے پاکستان کی مسلسل اور مؤثر کوششوں کو سراہا اور خطے میں امن کے لیے پاکستان کے کردار کو مثبت قرار دیا۔

دونوں رہنماؤں نے آئندہ چار علاقائی ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس (آر فور اجلاس) پر بھی بات چیت کی، جو اس ماہ کے آخر میں مصر میں منعقد ہونے کا امکان ہے،دونوں فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ علاقائی تعاون اور سفارتی روابط کو مزید مضبوط بنانا خطے میں پائیدار امن کے لیے ضروری ہے۔

editor

Related Articles