اسلام آباد پولیس افسران اور اہلکاروں کے ڈاکوؤں کی سرپرستی پر برطرفی کے بعد نئے انکشافات سامنے آ گئے ہیں، تھانہ نون پولیس نے چھینا گیا ڈیڑھ کروڑ کیش اور دو کلو سونا غائب کردیا جو گرفتار چار ڈاکوں نے واہ کینٹ میں اہم شخصیت کے گھر ڈکیتی کی تھی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس افسران اور اہلکاروں کی ڈاکوؤں کی سرپرستی اور انکوائری کے بعد برطرفی کے حوالے سے مزید انکشافات سامنے آئے ہیں، زرائع کے مطابق اسلام آباد میں موجود نون پولیس اسٹیشن کے اہلکاروں نے ڈکیتوں سے برامد کردہ ڈیڑھ کروڑ کیس اور دو کلو سونا غائب کر دیا، زرائع کے مطابق تھانہ نون پولیس اسٹیشن کے اہلکاروں نے واہ کینٹ میں ڈکیتی کرنے والے چار ملزمان کو موٹروے چوک پر گرفتار کیا اور پولیس نے ملزمان سے ڈیڑھ کروڑ کیش اور دو کلو سونا برآمد کیا لیکن ملزمان سے سامان لیکر ان کے خلاف غیر قانونی اسلحہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ اسلام آباد میں قائم تھانہ پرنون پولیس اسٹیشن کے اے ایس آئی عاصم نے ملزمان کو جیل بھجوا دیا، بعد ازاں واہ کینٹ پولیس نے ان ڈکیتی ملزمان کو گرفتار کر لیا اور ملزمان نے واہ کینٹ پولیس کے سامنے سارا بھانڈا پھوڑ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: انٹرا پارٹی انتخابات کیوں نہیں کروائے؟ سربراہ جمعیتِ علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان الیکشن کمیشن میں طلب
ایس ایچ او نون عاصم غفار نے ناقص تفتیش کا مقدمہ تفتیشی عاصم کے خلاف درج کر لیا ہے۔پنجاب پولیس کی درخواست پر آئی جی نے انکوائری کروائی اورانکوائری کے بعد ایس ایچ او سمیت چار اہلکاروں کو برطرف کیا جا چکا ہے اورڈیڑھ کروڑ کیش اور دو کلو سونا کہاں ہے اس حوالے سے تلاش اور انکوائری جاری ہے۔زرائع کے مطابق واہ کینٹ پولیس برطرف وفاقی پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر سکتی ہے۔