پی سی بی نے چیمپئنز ون ڈے کپ 2024-25 کے شیڈول کا اعلان کردیا

پی سی بی نے چیمپئنز ون ڈے کپ 2024-25 کے شیڈول کا اعلان کردیا

پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیرِ اہتمام چمپیئنز ون ڈے ٹورنامنٹ 12 سے 29 ستمبر تک اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلا جائے گا اورپچاس اوورز پر مشتمل ون ڈے ٹورنامنٹ سنگل لیگ کی بنیاد پر کھیلا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے چیمپئنز ون ڈے کپ 2024-25کے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 12-29 ستمبر کےمابین کھیلا جانیوالا یہ ڈومیسٹک ٹورنامنٹ اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں ہوگا اورٹورنامنٹ میں 150 بہترین کرکٹرز حصہ لیں گے۔ پی سی بی کے جارہ شیڈول کے مطابق افتتاحی میچ پینتھرز اور وولوز کے درمیان کھیلا جائے گا اورپچاس اوورز کا یہ ٹورنامنٹ سنگل لیگ کی بنیاد پر کھیلا جائے گا

یہ بھی پڑھیں: فوربز نے انڈر 30 ایشیا کی فہرست جاری کر دی،7 پاکستانی نوجوان بھی شامل

سولہ ستمبر کا میچ صبح ساڑھے نو بجے شروع ہوگا ، بقیہ تمام میچز دن 3 بجے شروع ہونگے، ٹورنامنٹ میں شامل ٹیمیں اسٹالیئنز۔ ڈولفنز ۔ وولوز۔ پینتھرز اور لائنز ہونگی، اس حوالےسےپی سی بی پہلے ہی پانچ چیمپئن مینٹورز کا اعلان کرچکا ہے جن میں وقایونس، مصباح الحق، ثقلین مشتاق، شعیب ملک اور سرفراز احمد شامل ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *