پاکستان تحریکِ انصاف نے 8 ستمبر کے جلسے کے حوالے سے وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی سربراہی میں آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے 8 ستمبر کے لئے جلسہ آرگنائزنگ (انفراسٹرکچر ) کمیٹی تشکیل دیدی ہے اور جلسہ آرگنائزنگ کمیٹی میں 10 رہنماوں کو شامل کیا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور جلسہ آگنائزنگ یا انفراسٹرکچر کمیٹی کے سرپرستی کریں گے جبکہ کمیٹی میں
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں گورنر راج خارج از امکان نہیں، ارباب خضر حیات
رکن قومی اسمبلی علی اصغرخان ، ،بلال اعجاز. تیمور ملک جلسہ انفراسٹرکچر کمیٹی میں شامل ہیں، اس کے علاوہ شعیب شاہین اور عامر مغل ,خالد خورشید، ندیم بنٹی، روبینہ شاہین کو بھی جلسہ آرگنائزنگ کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔ جلسہ آرگنائزنگ کمیٹی جلسے کے مقام کا تعین، انتظامات کو حتمی شکل دے گی۔