پریمیم نمبر پلیٹس کی نیلامی، کراچی کے شہری نے 10 کروڑ کی نمبر پلیٹ خریدلی

پریمیم نمبر پلیٹس کی نیلامی، کراچی کے شہری نے 10 کروڑ کی نمبر پلیٹ خریدلی

محکمہ ایکسائز سندھ کی جانب سے پریمیئم وہیکل نمبر پلیٹس کی نیلامی میں نمبر 1 کی نمبر پلیٹ 10 کروڑ روپے میں نیلام ہوئی۔

سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن، ناصر حسین شاہ، مکیش کمار سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔

ملکی تاریخ میں پہلی بار گاڑیوں کی پریمیم نمبر پلیٹس کی نیلامی کی گئی، پلاٹینیم کیٹگری میں نمبر 1 کی نمبر پلیٹ 10 کروڑ روپے، نمبر 2 کی نمبر پلیٹ 3 کروڑ 70 لاکھ میں نیلام ہوئی۔

786 نمبر کی پلیٹ2کروڑ 65 لاکھ روپے، 3 کی نمبر پلیٹ3کروڑ 60 لاکھ روپے میں نیلام ہوئی۔

نمبر 4 کی نمبر پلیٹ 3 کروڑ 20 لاکھ روپے، نمبر 5 کی نمبر پلیٹ 5 کروڑ 30 لاکھ روپے، نمبر 6 کی نمبر پلیٹ 2 کروڑ 30 لاکھ روپے میں نیلام ہوئی۔

7 کی نمبر پلیٹ4کروڑ 60 لاکھ روپے،8 کی نمبر پلیٹ4کروڑ 10 لاکھ روپے میں نیلام ہوئی، نمبر 9 کے ہندسے کی نمبر پلیٹ4 کروڑ روپے اور نمبر 10 کی نمبر پلیٹ ایک کروڑ40 لاکھ روپے میں نیلام ہوئی۔

نمبر 11 کی نمبر پلیٹ ایک کروڑ 60 لاکھ روپے میں نیلام ہوئی، تو 0007 نمبر پلیٹ ایک کروڑ 10 لاکھ روپے میں نیلام ہوئی۔ 20 کی نمبر پلیٹ ایک کروڑ 5 لاکھ روپے میں نیلام کی گئی۔

شرجیل میمن نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوگ سونےاوردیگرچیزوں میں سرمایہ کاری کرتےہیں، پریمئم نمبرپلیٹس بھی ایک قسم کی سرمایہ کاری ہے، نیلامی میں کامیابی حاصل کرنیوالاپلیٹ ری سیل کرسکتا ہے، نیلامی سےجمع ہونیوالی رقم سیلاب زدگان کےگھروں کیلئے دی جائیگی ، چیئرمین صاحب نےوزیراعلیٰ کوکہاکہ ہمیں لوگوں کوگھربنا کردیناہیں۔

انہوں نے کہا کہ صرف گھرنہیں بلکہ خواتین کومالکانہ حقوق بھی دیئےجائیں گے،سیلاب زدگان کےگھروں کوبلاول بھٹو زرداری کے ویژن کےمطابق سولرائزکیاجائےگا، یہ پیسے آپ ضایع نہیں کررہےبلکہ مسکین لوگوں کی مدد کررہےہیں۔

editor

Related Articles