فیصل آباد پولیس کی جانب سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو سیکیورٹی فراہم نہ کرنے پر خیبرپختونخوا حکومت شدید برہم

فیصل آباد پولیس کی جانب سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو سیکیورٹی فراہم نہ کرنے پر خیبرپختونخوا حکومت شدید برہم

(سید ذیشان)

فیصل آباد پولیس کی جانب سے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے ساتھ عام شہریوں کی طرح برتاؤ کرنے پر خیبرپختونخوا حکومت شدید برہم ہوگئی۔

سیکیورٹی فراہم نہ کرنے پروزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے پرنسپل سیکرٹری نے وزیراعلیٰ پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری ساجد ظفر کو خط لکھ دیا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے پرنسپل سیکرٹری کی جانب سے لکھے گئے خط میں شدید ناپسندیدگی اور غیر ذمہ داری کا ذکر کیا گیا ہے ۔

خط میں کہا گیا کہ علی امین گنڈاپور کا فیصل آباد جانے کے لئے ایک دن قبل خط لکھا کیا گیا ،درخواست کی گئی تھی کہ وزیر اعلیٰ کو سیکورٹی فراہم کی جائے ۔جس طرح خیبرپختونخوا میں پنجاب اور وفاقی وزراء اور افسران کو سیکورٹی فراہم کی جاتی ہے،خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ کو بھی سیکورٹی فراہم کرنی چاہئے تھی ۔

خط میں خدشہ ظاہر کیا گیا کہ سیکورٹی فراہم نہ کرنے سے وزیر اعلیٰ کی زندگی کو خطرہ ہوسکتا تھا ۔درخواست کرتے ہیں کہ ایس ایس پی آپریشنز فیصل آباد کے خلاف کارروائی کی جائے ۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور آج فیصل آباد میں عدالت میں پیش ہونے کے لئے گئے تھے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *