پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی فہیم خان سعودی عرب میں گرفتار

پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی فہیم خان سعودی عرب میں گرفتار

پی ٹی آئی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سابق رکن قومی اسمبلی فہیم خان کو سعودی عرب میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کا دعویٰ ہے کہ فہیم خان کو 9 مئی کو خانہ کعبہ کے سامنے ویڈیو بنانے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ پی ٹی آئی کراچی نے الزام عائد کیا ہے کہ گرفتاری حکومتی احکامات پر کی گئی۔ اس حوالے سے حلیم عادل شیخ نے فہیم خان کی گرفتاری پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے سابق اور موجودہ ایم این اے فہیم خان کو سعودی عرب میں گرفتار کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی پنجاب کی تنظیم سےکیوں مطمئن نہیں؟لطیف کھوسہ کابڑا بیان آگیا

انہوں نے مزید کہا کہ وہ فہیم خان کے اہل خانہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور ان کی جلد از جلد رہائی کے لئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔  شیخ حلی عادل شیخ  نے کہا کہ فتح خان کا جرم صرف یہ تھا کہ انہوں نے پی ٹی آئی کے بانی کے لیے خانہ کعبہ کے سامنے ویڈیو پیغام دیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *