ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کےجلسے سے متعلق وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور سے رابطہ نہیں کیا۔
تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ چیف منسٹر کے پی کے کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے بات چیت نہیں ہوئی، ان کا کہنا تھا کہ وفاقی وزراء من گھڑت بیانات دے کر پی ٹی آئی کارکنوں کا حوصلہ پست نہیں کرسکتے۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی اورجے یو آئی کا حکومت کو ٹف ٹائم دینے پر اتفاق
پارٹی قیادت نے جلسے کے دن کی صور ت حال سے بانی تحریک انصاف کو آگاہ کیا۔ جلسہ منسوخ کرنے کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی نے ذاتی طور پر کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے جلسے کے دن کی ملاقات میں حکومت یا کسی دوسرے ادارے کا کوئی عمل دخل نہیں۔
یہ بھی پڑھیں:گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی کا ایک بار پھر وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کو چیلنج

