پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تجویز سامنے آگئی ۔
امریکی خام تیل دو ہفتوں میں 3.60 فیصد کمی کے ساتھ 74.69 ڈالر فی بیرل پر آگیا ہے جبکہ برینٹ آئل دو ہفتوں میں 2.34 فیصد کمی سے 74.69 ڈالر فی بیرل پر آگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکی خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 97 پیسے فی لیٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے۔ منظوری کے بعد ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 260.96 روپے سے کم ہو کر 257.99 روپے ہو جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
اس کے علاوہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 31 پیسے فی لیٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے۔ منظوری کے بعد ایک لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 266.07 روپے سے کم ہو کر 263.76 روپے ہو جائے گی۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے 39 پیسے فی لیٹر اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 96 پیسے فی لیٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے۔
خیال رہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا حتمی نوٹیفکیشن وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد جاری کیا جائے گا ۔