سندھ حکومت کا ٹیوب ویلز کی سولرائیزیشن کے لئے 1.07 ارب روپے مختص کر نے کا فیصلہ

سندھ حکومت کا ٹیوب ویلز کی سولرائیزیشن کے لئے 1.07 ارب روپے مختص کر نے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت ٹیوب ویلز کی سولرائیزیشن پر منتقل کرنے کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد جس میں سندھ حکومت نے صوبے میں 24500 ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقلی کے حوالے سے 1َ اعشاریہ زیرو سات ارب روپے مختص کرنےکا اعلان کیا ہے۔

سندھ حکومت کا صوبے کے زرعی ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے حوالے سے اجلاس وزیر اعلی مرادعلی شاہ کی سربراہی میں ہوا جس میں صوبائی حکومت نے صوبے میں 24500 ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقلی کےلیے ایک ارب روپےسے زائدکی رقم مختص کی ہے ، اجلاس کو بتایا گیا کہ وفاقی حکومت بھی سولرائیزیشن پروگرام شروع کر رہی ہے، جس پر وزیر اعلی سندھ نے ہدایات دی کہ وفاقی حکومت کے پروگرام کی تفصیلات بھی اگلے اجلاس میں فراہم کی جائیں۔ وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ زرعی ترقی کے لئے محکمہ زراعت بھی اپنی سفارشات دیں اوراجلاس میں صوبائی وزیر زراعت محمد بخش مہر، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شاہ، سیکریٹری توانائی مصدق خان، سیکریٹری خزانہ فیاض جتوئی، سیکریٹری ٹو سی ایم رحیم شیخ، سیکریٹری زراعت رفیق برڑو اور دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا حکومت کا 9 مئی واقعات کی تحقیقات کیلئے انکوئری کمیشن کے قیام کا فیصلہ

اجلاس میں وزیر اعلی سندھ نے نشاندہی کی کہ بجلی مہنگی ہونے کی وجہ سے چھوٹے کاشتکاروں کو زرعی ٹیوب ویلز مہنگے پڑ رہے ہیں جس کے حوالے سے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ زرعی ترقی کیلئے حکومت اقدامات یقینی بنائے۔انہوں نے کہا کہ ہم اسکیم بنا کر چھوٹے کاشتکاروں کو سولر ٹیوب ویلز کے لئے قرض دینگے اورایوریج سولر ٹیوب ویل کی لاگت 2 ملین روپے ہےٹیوب ویل کے لئے کتنا لون دیا جائے وزیر توانائی ناصر شاہ سفارش کریں۔سندھ حکومت کتنا لون دے اور کاشتکار خود کتنا ادا کریں، اس حوالے سے اگلے اجلاس میں تمام تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *