سندھ حکومت نے صوبے کے 26 لاکھ گھرانوں کو مفت سولر سسٹم فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید کا کہنا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو 26 لاکھ گھرانوں کو مفت سولر ہوم سسٹم فراہم کرنے کا اپنا وعدہ پورا کر رہے ہیں۔ محدود وسائل اور وفاقی تعاون نہ ہونے کے باوجود یہ منصوبہ ایک حقیقت بنتا جا رہا ہے۔ اس پروجیکٹ کے تحت اس سال 5 لاکھ گھروں کو مفت شمسی نظام فراہم کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: 3، 5 اور 10 کلو واٹ کے سولر سسٹمز کتنے میں ملیں گے ؟ قیمتیں سامنے آگئیں
ترجمان نے مزید کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو آج سولر ہوم سسٹم منصوبے کا افتتاح کریں گے اور آئندہ چند ہفتوں میں 2 لاکھ غریب گھرانوں کو مفت شمسی بجلی تک رسائی حاصل ہوگی۔ سولر ہوم سسٹم منصوبے کا مقصد 26 لاکھ خاندانوں کی زندگیوں کو روشن کرنا ہے اور سندھ حکومت نے اس منصوبے کے لیے 25 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی ہے۔ یہ منصوبہ وزیراعلیٰ مراد شاہ اور وزیر توانائی نصیر شاہ کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔