28 اگست، 2024 کواسلام آباد میں نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز (این یو ایم ایل) نے اسامہ بن جاوید کی تحریر کردہ اسلامو فوبیا پر صحافیوں کے لئے ایک جامع گائیڈ “کیا مسلمان آپ کو ڈراتے ہیں؟” کے عنوان سے ایک کتاب کی رونمائی کی تقریب کا انعقاد کیا۔
وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور اسلاموفوبیا اور عالمی امن و ہم آہنگی پر اس کے منفی اثرات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے الجزیرہ میڈیا انیشی ایٹو کی ذمہ دارانہ میڈیا پریکٹسز کو فروغ دینے کی کوششوں کو سراہا اور الجزیرہ میڈیا انسٹی ٹیوٹ کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا تاکہ اسلام آباد میں میڈیا کی تعلیم اور تحقیقی اقدامات میں تعاون کیا جاسکے جس سے این یو ایم ایل کے ماس کمیونیکیشن کے طلباء مستفید ہوں گے۔
ریکٹر این یو ایم ایل اور فیکلٹی ممبران نے تقریب میں شرکت کی اور بروقت اور متعلقہ اشاعت کی تیاری میں مصنف کی کاوشوں کو سراہا۔ مصنف اسامہ بن جاوید نے اپنی کتاب وفاقی وزیر عطا تارڑ کو پیش کی، ان کے ہمراہ الجزیرہ کے میڈیا انیشی ایٹو منیجر مونٹیسر مارائی اور الجزیرہ کے سینئر پروڈیوسر حمید اللہ خان بھی موجود تھے۔ کتاب کی رونمائی پاکستان میں تعلیمی مہارت، سماجی ذمہ داری اور میڈیا خواندگی کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
وفاقی وزیر عطا تارڑ کی الجزیرہ کے ساتھ تعاون میں دلچسپی میڈیا خواندگی اور تعلیم کے ذریعے اسلاموفوبیا کا مقابلہ کرنے کے پاکستانی حکومت کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

