عمران خان حماداظہر پر مکمل اعتماد کرتےہیں،شوکت بسرا،استعفیٰ مستردکردیا

عمران خان حماداظہر پر مکمل اعتماد کرتےہیں،شوکت بسرا،استعفیٰ مستردکردیا

شوکت بسرا نے کہاہے کہ عمران خان سے پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب اور شبلی فراز نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی پنجاب شوکت بسرا کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے حماد اظہر پر مکمل اعتماد کرتے ہوئے ان کا استعفیٰ فوری طور پر مسترد کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:خیبر پختونخوا کابینہ کا اسلام آباد میں اجلاس، صوبائی حکومت نے قومی خزانے کو لاکھوں روپے کا ٹیکہ لگا دیا

بانی پی ٹی آئی نے اپنے ر ہنماؤں سے کہا کہ حماد اظہر پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں اور مجھے ان پر مکمل اعتماد ہے، عمران خان نے حماد اظہر پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

شوکت بسر ا کا مزید بتانا ہے کہ عمران خان نے حماد اظہر کو بطور قائم مقام صدر اور جنرل سیکرٹری پنجاب کام جاری رکھنے کا کہہ دیا ہے ۔ ان کے مطابق حماد اظہر و دیگر مرکزی رہنما جو روپوش ہیں اور جعلی کیسز کے ذریعے فسطائیت کے نشانے پر ہیں ابھی وہ منظر عام پر نہ آئیں۔

یہ بھی پڑھیں:خیبر پختونخوا کابینہ اجلاس، عمران خان کی فوری رہائی اور مراد سعید کیخلاف مقدمات کے خاتمے کی قراردادیں پیش کی گئیں

ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا کہ جن رہنماؤں پر سیریس مقدمات ہیں وہ بھی پبلک میں آنے سے ابھی اجتناب کریں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *