کراچی میں محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے بعد گزشتہ دو روز سےبارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے شہر کے کئی نشیبی علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہوچکاہے اور ماہی گیروں کو سمندر میں جانے سے روک دیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے بعد سے کراچی میں بمسلسل دوروز سے بارش ہو رہی ہے ، اور جمعہ کے روز بھی کراچی کے کئی علاقوں میں بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے ۔ سندھ کے مختلف ڈویژن میرپور خاص ، حیدرآباد، عمرکوٹ ، سکھر ، لاڑکانہ اور دیگر علاقوں میں بارش جاری ہے ، بارش کے بعد نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا ہے۔کراچی ماہی گیروں کے ساحل سمندر میں جانے پر 31 اگست 2024 تک پابندی عائد کردی گئی ہے اور دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا کابینہ کا اسلام آباد میں اجلاس، صوبائی حکومت نے قومی خزانے کو لاکھوں روپے کا ٹیکہ لگا دیا
ڈپٹی کمشنر جنوبی کی سفارشات پر کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے سمندر، ساحل اور ساحلی علاقوں میں تیراکی، نہانے، غوطہ خوری اور ویڈنگ کے خلاف دفعہ 144(سی آر پی سی) نافذ کردی گئی ہے۔۔کراچی ڈویژن بھر میں متعلقہ ایس ایچ اوز کو ان احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا اختیار دیا گیا۔