این ڈی ایم اے ایڈوائزری جاری: سندھ اور بلوچستان میں اربن فلڈنگ کا خدشہ

این ڈی ایم اے ایڈوائزری جاری: سندھ اور بلوچستان میں اربن فلڈنگ کا خدشہ

 این ڈی اایم اے نے سندھ اور بلوچستان کی ساحلی پٹی کے علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کے سبب اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ گجرات کے کچے ضلع اور بدین کے ملحقہ علاقوں کے سمندری طوفان ایک گہرے ڈپریشن کی صورت میں موجود ہے۔ اور اس سسٹم کے بحیرہ عرب کے مغربی/ جنوب مغربی حصے کیطرف بڑھنے کا امکان ہے۔ یہ سسٹم آج رات تک مزید شدت اختیار کر کے “سائیکونک سٹروم’ سمندری طوفان میں تبدیل ہو سکتا ہے جسکا نام ‘اسنیٰ ‘ رکھا جائے گا۔ جسکے باعث اگلے 24 گھنٹوں کے دوران کراچی، تھر پارکر ، بدین حیدرآباد ، مٹیاری ، عمر کوٹ , میر پور دادو اور شہید بینظیرآباد میں آندھی کے ساتھ شدید بارشوں کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مالی مشکلات اور قرضوں کے باوجود خیبرپختونخوا کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

بلوچستان میں ضلع حب، لسبیلہ ، آواران ، کیچ اور گوادر میں وقفے وقفے سے 30 اگست تا یکم ستمبر تک آندھی کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے ۔ اس سسٹم کے تحت سمندر میں 50-60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہواؤں کے ساتھ آندھی/جھکڑ کا امکان ہے۔ کمزور انفرااسٹرکچر اور فصلوں کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے، اس طوفان کے پیشِ نظر ساحلِ سمندر اور ماہی گیر وں کو 31 اگست تا یکم ستمبر کے دوران سمندر میں نہ جانے کی بھی وارننگ جاری کی گئی ہے۔اور عوام کو بھی خبردار کیا گیا ہے کہ سمندر کے کنارے اور ساحلی علاقوں میں جانے سے گریز کریں۔ طوفان کے خدشے کے مدنظر بل بورڈز، بجلی کے کھمبے، سولر پینل اور ڈھیلے ڈھانچوں سے محتاط رہیں. این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ محکموں کو چوکس رہنے اور عوام کے لیے حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *