وزیراعظم شہبازشریف کی مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات

وزیراعظم شہبازشریف کی مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف اور جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات ،  اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

وزیر اعظم میاں شہباز شریف وفد کے ہمراہ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچے ، وفد میں ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار ،وزیر داخلہ محسن نقوی ،عطاء تارڑ شامل تھے۔

وزیر اعظم نے مولانا فضل الرحمان کی خیریت دریافت کی اور مولانا فضل الرحمان کو گلدستہ پیش کیا ، دونوں رہنماؤں میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔

خیال رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر مملکت نے گزشتہ ہفتے کے روز جبکہ وزیراعظم نے آج جے یو آئی سربراہ سے ملاقات میں ملک کو درپیش چیلنجز میں مدد اور حمایت طلب کی ہے، اتحادی حکومت کے دو بڑوں کی ملاقاتوں کا مقصد مولانا فضل الرحمان کی ناراضی دور کرنا اور انہیں منانا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کاکہنا ہے  کہ مولانا فضل الرحمان ایک جمہوری سوچ رکھنے والے زیرک سیاستدان ہیں، جے یو آئی سربراہ سے درخواست کی گئی کہ وہ ہمیشہ کی طرح جمہوری سیاسی سوچ کے ساتھ آگے چلیں۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے مزید کہا کہ انہیں یقین ہے مولانا فضل الرحمان انتشاری ٹولے کی سیاست کو مسترد کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت پوری کوشش کرے گی مولانا فضل الرحمان کے تحفظات دور ہوں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *