پی ٹی آئی کاجلسے کی تاریخ پھر تبدیل کرنے کافیصلہ،بڑی وجہ سامنے آ گئی

پی ٹی آئی کاجلسے کی تاریخ پھر تبدیل کرنے کافیصلہ،بڑی وجہ سامنے آ گئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے عید میلاد النبی ؐ کے باعث لاہورمیں ہونے والے جلسے کی تاریخ پھرتبدیل کردی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں جلسے کی تاریخ تبدیل کرنے کے حوالے سے پی ٹی آئی کی طرف سے جاری کردہ ا علامیہ میں یہ واضح کیا ہے کہ لاہور میں ہونے والے جلسے کی تاریخ عیدمیلاد النبیؐ کی وجہ سے تبدیل کی گئی ہے ، جلسہ اب 22ستمبر کو ہی ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں:22 اگست کو جلسہ منسوخ ہونےسے متعلق شیرافضل مروت کابڑابیان آگیا

وفاقی دارا لخلافہ سمیت صوبائی دارالحکومت میں 12 ربیع الاول کےحوالے سے پروگرامز منعقد ہوں گے ۔ اعلامیہ میں اڈیالہ جیل انتظامیہ کی جانب سے بانی چیئرمین عمران خان کے ساتھ ناروا روئیے پر تحفظات کا اظہارکیاگیا جب کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کےچانسلر شپ کے لیے بطور امیدوار بانی پاکستان تحریک انصاف کےفیصلے کوسراہاگیا۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کی پارٹی میں واپسی سے متعلق عمران خان نے فیصلہ سنا دیا

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ 8ستمبر کو وفاقی دارالخلافہ میں تاریخی جلسہ کا انعقاد ہوگا۔ پارٹی کمیٹیوں کو ذمہ دارایاں سونپ دی گئیں ہیں ۔ اس کے علاوہ اعلامیہ میں قومی اسمبلی میں آئین سے متصادم بل کی مخالفت کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ، کوئی بھی بل جس سےکورٹ کی آزادی متاثر ہو گی ، عدالت میں چیلنج کیاجائےگا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *