گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے باکسر محمد وسیم کی اپیل پر نوٹس لے لیا۔ انہوں نے اٹلی کے سفار تخانے کو لیٹر جاری کیا ہے جس میں قومی باکسر محمد وسیم کا ویزہ لگانے کی استدعا کی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق باکسر محمد وسیم کامران ٹیسوری کا شکریہ ادا کرنے کے لیے گورنر ہاؤس جا پہنچے ۔ ان کا کہنا تھا کہ کئی دنوں سے کافی پریشانی میں مبتلا تھا ، مجبور ہو کر ویڈیو پیغام میں ان سے ویزے کے حصول کے لیے اپیل کی۔
یہ بھی پڑھیں:ابراراحمد کرکٹ کیوں چھوڑناچاہتاتھا؟راشد لطیف نےبڑاانکشاف کردیا
واضح رہے کہ پاکستان باکسر محمد وسیم مالٹا میں ورلڈ باکسنگ فیڈریشن( ڈبلیو بی ایف) انٹر کونٹی نینٹل ہیوی ویٹ ورلڈ ٹائٹل کے لیے باکسر SABELO CEBEKHULU سے 4 اکتوبر کو ٹکرائیں گے ۔