وزیر اعلیٰ سندھ نے رواں سال دسمبر میں حیدرآباد میں سندھ پریمیئر لیگ منعقد کرانے کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ پریمئر لیگ کا مقصد صوبے کے نوجوان کرکٹرزکے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنا ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے رواں سال دسمبر میں حیدرآباد میں سندھ پریمیئر لیگ منعقد کرانے کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ سندھ پریمیئر لیگ کا مقصد صوبے کے نوجوانوں کی مہارت میں اضافہ کرنا اور ان کے پوشیدہ ٹیلنٹ کو اجاگر کرنا ہے ۔ایس پی ایل سندھ کےنوجوان کرکٹرز کی صلاحیتوں اور کارکردگی میں اضافے کے لیے بہترین پلیٹ فارم ہےجس کا مقصد صوبے سے عالمی معیار کے کرکٹرز تیار کرنا ہے۔یہ بات انہوں نے سندھ پریمیئر لیگ (ایس پی ایل ) کے وفد سے وزیراعلیٰ ہائوس میں ملاقات کرتے ہوئے کہی۔ ملاقات میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب ، چیئرمین لیگ ملک اسلم ، وائس چیئرمین میجر جنرل (ر) زاہد محمود اور صدر عارف ملک موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں مون سون بارشیں: جانی و مالی نقصان کی تفصیلات سامنے آ گئیں
انہوں نے کہا کہ سندھ پریمیئر لیگ صرف کھیلوں کا مقابلہ نہیں بلکہ ہمارے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو فروغ دینے اور انہیں بہترین کارکردگی کے مواقع فراہم کرکے سندھ کی اعلیٰ ثقافت کو اجاگر کرنا ہے۔ اس سے صوبے میں معیشت ، روزگار اور ساتھ ساتھ سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔انہوں نے کہا کہ ایس پی ایل سے ہم صوبے میں عالمی معیار کے کرکٹرز پیدا کریں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے رواں سال دسمبر میں حیدرآباد میں سندھ پریمیئر لیگ منعقد کرانے کی تجویز دی اور آئندہ سال سندھ میں نئے اسٹیڈیم بنانے پربھی اتفاق کیاگیا۔۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ سندھ نے آئی ٹی کے 9شعبوں کیلئےبڑی رقم کی منظوری دیدی
اس حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ نے پریمئر لیگ اور اسپورٹس ڈپارٹمنٹ کے درمیان قائم کی گئی کمیٹی اور اسپورٹس ڈپارٹمنٹ دسمبر اور آئندہ سال سندھ پریمیئر لیگ کے میچز کا انعقاد کریں گی۔انہوں نے کہا کہ ہم صوبے کے شہری و دیہی علاقوں کے نوجوانوں کو کرکٹ کھیلنے کے مواقع فراہم کریں گے۔سندھ میں بہت ٹیلنٹ ہے لیکن مواقعوں کی عدم دستیابی کے سبب یہ ٹیلنٹ نظر سے اوجھل ہوجاتا ہے مگر اب سندھ حکومت پریمئر لیگ کے آغاز سے صوبے کےنوجوانوں کوان کی بہتر کارکردگی کے اعلیٰ مواقع فراہم کرےگی۔