تجاویز سے اختلاف: معروف ماہر معاشیات ڈاکٹر قیصر بنگالی نے حکومتی عہدوں سے استعفی دیدیا

تجاویز سے اختلاف: معروف ماہر معاشیات ڈاکٹر قیصر بنگالی نے حکومتی عہدوں سے استعفی دیدیا

معروف ماہرِ معاشیات ڈاکٹر قیصر بنگالی اخراجات میں کمی کےحوالے سے قائم حکومتی کمیٹیز کے رکن تھے تاہم انکی پیش کردہ تجاویز پر عمل درامد نہ ہونے سے انہوں نے تینوں حکومتی کمیٹیز سے استعفی دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق معروف ماہرِ معاشیات ڈاکٹر قیصر بنگالی حکومتی سطع پر قائم اخراجات میں کمی کے حوالے سے کمیٹیز کے رکن تھے لیکن انکی پیش کردہ تجاویز پر حکومتی سطع پر عمل درامد نہ ہونے سے احتجاجاِ انہوں نے استعفی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور سیکریٹری کابینہ کامران افضل کو بھجوادیا ہے۔ ڈاکٹر قیصر بنگالی نے اخراجات میں کمی کے لیے 17 ڈویژن بند کرنے کی تجویز دی اور اخراجات میں کمی کے لیے 50 سرکاری محکمے بند کرنے کی تجویز دی تاہم انہوں نے اپنے استعفے میں واضح کیا کہ حکومت تینوں کمیٹیوں کی تجاویز سے برخلاف اقدامات کر رہی ہے۔ ڈاکٹر بنگالی نے کہا کہ اخراجات میں کمی کے لیے افسران کی بجائے چھوٹے ملازمین کو نکالا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے پنشن رولز کے حوالے سے وضاحتی میمورنڈم جاری

واضح رہے کہ ڈاکٹر قیصر بنگالی حکومتی کفایت شعاری کمیٹی کے رکن تھے حکومتی رائٹ سائزنگ کمیٹی کے رکن بھی تھے۔انہوں نے کہا کچھ شعبوں میں حکومت نے اخراجات میں کمی کے لیے اچھی کوششیں کیں اورحکومتی اخراجات میں کمی کے لیے تینوں کمیٹیاں بڑی اہم ہیں، انہوں نے اپنے استعفی میں کہا کہ تینوں کمیٹیوں نے 70 سرکاری اداروں اور 17 سرکاری کارپوریشن کا جائزہ لیا،تاہم حکومت تینوں کمیٹیوں کی تجاویز سے برخلاف اقدامات کر رہی ہے، اور اخراجات میں کمی کے لیے افسران کی بجائے چھوٹے ملازمین کو نکالا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ سندھ نے آئی ٹی کے 9شعبوں کیلئےبڑی رقم کی منظوری دیدی

انہوں نے استعفی میں کہا کہ محکموں سے گریڈ 17 سے 22 سے افسر کی نوکریوں کو بچایا جا رہا ہے اور اگر محکموں سے بڑے افسران کو ہٹایا جائے تو سالانہ 30 ارب کے اخراجات کم ہوتے ہیں تاہم حکومت تجاویز کے برخلاف گریڈ ایک سے 16 کے ملازمین کو فارغ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معیشت تباہی کی طرف جا رہی ہے اورمعیشت قرضوں کی وجہ سے وینٹی لیٹر پر ہے اور دوسری جانبآئی ایم ایف اور دیگر ادارے قرضے دینے کو تیار نہیں ہیں ۔انہوں نے کہا کہا ملک میں گھریلو بجٹ تباہ ہوچکے ہیں، لوگ خودکشیاں کر رہے ہیں ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *