ٹرمپ نے مارک زکر برگ کو جیل میں ڈالنےکی دھمکی دے دی

ٹرمپ نے مارک زکر برگ کو جیل میں ڈالنےکی دھمکی دے دی

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کو جیل میں ڈالنے کی دھمکی دے دی۔

امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ نے زکربرگ کو  دھمکی  اپنی آنے  والی کتاب سیو امریکا  میں دی ہے جو ستمبر کو شائع ہو رہی ہے ۔

کتاب میں اپنی اور مارک زکربرگ کی ملاقات کی تصویر  پر  تبصرہ کرتے ہوئے سابق امریکی صدر  نے لکھا کہ  اوول آفس میں زکر برگ اپنی اہلیہ کے ساتھ اکثر مجھ سے ملنے آتے تھے اور  وہ  بہت اچھے رویے کا مظاہرہ کرتے تھے لیکن پس پردہ صدر کے خلاف سازشیں کرتے رہے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم اب زکربرگ کی کڑی نگرانی کر رہے ہیں، اس بار  اس نےکوئی غیر قانونی کام کیا تو باقی کی زندگی جیل میں گزارے گا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے مارک ذكربرگ پر گزشتہ صدارتی انتخابات کے دوران ان کے خلاف سازش کرنے کا الزام لگایا جس کی وجہ سے 2020 میں جو بائیڈن کی فتح ہوئی۔

فیس بک کی مالک کمپنی میٹا نے قدامت پسندوں کو یقین دلانے کے لیے اقدامات کیے کہ اس سے رواں سال کی انتخابی مہم متاثر نہیں ہوگی۔

 

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *