معروف ٹک ٹاکر’’شیرا‘‘ ٹرک حادثے میں جاں بحق

معروف ٹک ٹاکر’’شیرا‘‘  ٹرک حادثے میں جاں بحق

سرائے عالمگیر سے تعلق رکھنے والے معروف ٹک ٹاکر ’’شیرا ‘‘ المناک ٹرک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق مشہور ٹک ٹاکر شیرا ایک نجی ہوٹل میں سیکیورٹی گارڈ کے طور پر کام کرتے تھے ، حادثہ مین جی ٹی روڈ پر پیش آیا جہاں ایک تیز رفتار ٹرک نے انہیں کچل دیا۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرک کی ٹکر سے زخمی ہونے کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔ ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ٹک ٹاکر شیرا موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: دسمبر تک حکومت ختم ہو جائے گی، اسد قیصر

ذرائع کے مطابق کامران عرف شیرا کی نماز جنازہ بعد نماز عصر ادا کی جائے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *