پاکستان تحریک انصاف کے ٹی ایم اے چیئرمین خود کو صوبے کا وزیراعلیٰ سمجھنے لگے

پاکستان تحریک انصاف کے ٹی ایم اے چیئرمین خود کو صوبے کا وزیراعلیٰ سمجھنے لگے

(حسام الدین)

پاکستان تحریک انصاف کے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن( ٹی ایم اے ) کے چیئرمین خود کو صوبے کا وزیراعلیٰ سمجھنے لگے ،ایڈمنسٹریٹراختیارات کا ناجائزاستعمال اورحد سے تجاوز کرنے پر چیئرمین کیخلاف ٹی ایم اے متھرا کے ملازمین نے صوبائی وزیر بلدیات کو شکایت جمع کرادی ۔

دستاویز کے مطابق تحصیل چیئرمین انعام اللہ یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواعلی امین گنڈا پور نے انہیں زبانی طورپرسرکاری پروٹوکول کو نظرانداز کرنے اور ایگزیکٹیو اختیارات استعمال کرنے کی ہدایت دی ہے جس کی بنا پرچلغازی بابا قبرستان کے قریب ٹی ایم اے متھرا کے دائرہ اختیار میں قائم ایک دیرینہ مویشیوں کے میلے کے قیام سے لے کر اب تک ایک این او سی کی بنیاد پر منظم کیا جاتا ہے، جس کی فیس 2 لاکھ 42ہزار روپے سا لانہ ہے۔

جس پر ٹی ایم اے متھرا انتظامیہ نے این او سی کی شرح پر نظر ثانی کرنے کا فیصلہ کیا تاہم، تحصیل چیئرمین نے غیر قانونی مداخلت کرتے ہوئے مویشی میلے کے مالک، جو اس کا رشتہ دار ہے، کو ٹی ایم اے کو کوئی واجبات ادا نہ کرنے کی ہدایت کی ہے اورزبانی طور پر دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے اپنے “ایگزیکٹیو اختیارات” کا استعمال کرتے ہوئے مویشی میلے کو ایک سال کے لیے ادائیگیوں سے مستثنیٰ قرار دیا جبکہ مویشی میلے کے مالک کو ٹی ایم اے کے عملے کے خلاف پرتشدد کارروائی کرنے پر بھی اکسایا ہے اگر وہ ادائیگی کو نافذ کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو انہیں گولی مار کر ہلاک کر دیں۔

دستا ویز کے مطابق تحصیل چیئرمین نے زبانی”ایگزیکٹیو اختیارات” کا استعمال کرتے ہوئےغیر قانونی طور پر مارکیٹوں ، دکانوں اور تجاوزات سے ٹی ایم اے کی مہریں ہٹا دی ہیں اور بغیر کسی منظور شدہ منصوبے کے تعمیرات جاری رکھنے کی اجازت دے دی ہے۔

دستا ویزات کے مطابق تحصیل چیئرمین 200 لیٹر کی ماہانہ پی او ایل کی حد کا حقدار ہے تاہم بار بارقانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ٹرانسپورٹ آفیسر/تحصیل آفیسر فنانس کو دھمکی دیتے ہیں کہ اگرمطالبات پورے نہ ہوئے تو انہیں تورغر اور ڈی آئی خان منتقل کر دینگے ، اس کے علاوہ غیرقانونی طور پر ایک جونیئر کلرک کواپنا پی اے مقررکر رکھا ہے۔

دستاویزات کے مطابق تحصیل چیئرمین نے قواعد و ضوابط کی پا مالی کر کے غیر قانونی طور پر دو گاڑیوں پر قابض ہیں ایک ان کے لیے تفویض کی گئی تھی اور دوسری تحصیل آفیسر فنانس کی گاڑی کو چیئرمین نے اپنے بھائی فرمان کے حوالے کر دی ہے، جو پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی(پی ڈی اے) میں باغبان (مالی) کے طور پر کام کرتے ہیں۔

دستا ویزات کے مطابق تحصیل چیئرمین ٹی ایم اے متھرا کو قانونی طور پر60 ہزار ماہانہ خرچہ کرنے کا اختیار ہے جبکہ وہ ڈھائی لاکھ روپے سے زیادہ ماہانہ خرچہ اپنے دفتر میں آئے مہمانوں پر کرتے ہیں جس کی وجہ سےغیر ضروری مالی اور انتظامی بوجھ ڈال رہے ہیں لہذا تحصیل چیئرمین مناسب آداب، سرکاری پروٹوکول، اور لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں بیان کردہ اختیارات کی پابندی کریں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *