پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، ٹرانسپورٹرز کا بھی کرایوں میں 2فیصد کمی کا اعلان

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، ٹرانسپورٹرز کا بھی کرایوں میں 2فیصد کمی کا اعلان

مسافروں کے لیے خوشخبری آگئی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ٹرانسپورٹرز نے بھی کرایوں میں 2فیصد کمی کا اعلان کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرانسپورٹرز نے لاہور سے دوسرے شہروں کے کرایوں میں 30 سے 100 روپے تک کمی کردی جس کے بعد لاہور سے کراچی کا کرایہ 100 روپے کی کمی کے بعد 6350 روپے کر دیا گیا۔

راولپنڈی کا کرایہ 70 روپے کمی کے بعد1930  روپے، پشاور کا 100 روپے کمی کے بعد2400، لاہور سے کوئٹہ کا کرایہ 3400روپے اور لورالائی کا 2750 روپے ہو گیا  ہے ۔

مری کا کرایہ 26 سو سے کم ہوکر 25 سو روپے، فیصل آباد کا کرایہ 50 روپے کی کمی کے بعد 980 روپےاور لاہور سے ملتان کا کرایہ 1750 روپے کردیا گیاہے۔

ٹرانسپورٹرزکے مطابق کرایوں میں کمی کا اطلاق رات بارہ بجے سے ہوگا۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 1.86 روپے فی لٹر کمی کر دی ہے  جبکہ  ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3.32 روپے ، مٹی کے تیل کی قیمت میں 2.15 روپے فی لٹر کمی کی گئی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *