امریکا میں بس الٹنے سے 7 افراد ہلاک، متعدد زخمی

امریکا میں بس الٹنے سے 7 افراد ہلاک، متعدد زخمی

امریکی ریاست مسیسپی میں بس الٹنے سے سات افراد ہلاک اور 37 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست مسیسپی میں بس الٹنے سے 7 افراد ہلاک ہوگئے،  حادثہ ٹائر میں خرابی کے باعث پیش آیا ہے جبکہ  مرنے والوں میں ایک 6 سالہ لڑکا اور اس کی 16 سالہ بہن بھی شامل ہیں۔

مسیسپی ہائی وے پیٹرول کا کہنا ہے کہ حادثہ بووینا کے قریب وارن کاؤنٹی میں پیش آیا، زخمیوں کو وکسبرگ اور جیکسن کے اسپتالوں میں منتقل کردیاگیا۔

حکام کے مطابق بس میں 47 افراد سوار تھے، جن میں سے بیشتر کا تعلق لاطینی امریکا سے ہے۔

حکام کا مزید کہنا ہے کہ دیگر ہلاک افراد کی شناخت کے لیے کام جاری ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *