وزیردفاع خواجہ آصف کی اسدقیصرپرکڑی تنقید،میسنا قراردیدیا

وزیردفاع خواجہ آصف کی اسدقیصرپرکڑی تنقید،میسنا قراردیدیا

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کو میسنا قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کوشدید تنقید کا نشانہ بنایا ، انہوں نے جو روایات انہوں نے اپنے دور حکومت میں مرتب کیں۔

انہیں یاد کر کے یہ ایوان آج بھی شرمندہ ہوتا ہے ، ہم قید تھے اس نے ایک بار بھی پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کیا اور نہ ہی کسی رکن اسمبلی کی گرفتاری پر احتجاج کیا۔

یہ بھی پڑھیں:باجوڑ پی کے 22 ضمنی انتخابا ت ، تحریک انصاف کو شکست ،عوامی نیشنل پارٹی نے میدان مار لیا

ان کاکہنا تھا کہ آج کس منہ سے اسد قیصر کہتے ہیں کہ انہوں نے اپنے دور حکومت مین ایوان کو اچھے انداز میں چلایا ۔ ان کی سپیکر شپ کی روایات سے ایوان شرمندہ ہوتا ہے، ان کے دور میں ایوان کی توہین کی گئی۔

editor

Related Articles