ہونڈا سی جی 125 کی ستمبر کیلئے قیمت سامنے آگئی

ہونڈا سی جی  125 کی ستمبر کیلئے قیمت سامنے آگئی

ہونڈا سی جی 125 اپنی پائیداری، رفتار اور ایندھن کی بچت کی بدولت پاکستان میں موٹر سائیکل مارکیٹ پر بدستور حاوی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دیگر برانڈز سے مقابلے کے باوجود سی جی 125 اپنی مضبوط کارکردگی اور متحرک شکل کی وجہ سے سواروں میں پسندیدہ ہے۔ 2024 ہونڈا سی جی 125 سیدھا ایروڈائنامکس کے ساتھ ہموار ڈیزائن کا حامل ہے ، جس سے تیز رفتار ی کی سہولت ملتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سوزوکی جی ایس 150موٹر سائیکل پر خریداروں کیلئےزبردست آفر لگا دی گئی

یہ دو رنگوں سرخ اور سیاہ میں آتا ہے اور اس میں 4 اسٹروک او ایچ وی ایئر کولڈ انجن ہے جس میں کک اسٹارٹ آپشن اور ٹیلیاسکوپک فورک فرنٹ سسپنشن ہے۔ موٹر سائیکل کے انجن میں 56.5 x 49.5 ملی میٹر کا بور اور اسٹروک ہے اور اسے 4 اسپیڈ کنسٹنٹ میش ٹرانسمیشن اور رولر چین فائنل ڈرائیو کے ساتھ جوڑا گیا ہے۔

ہونڈا سی جی 125 موٹر سائیکل 115 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک پہنچ سکتا ہے، جس کی وجہ سے یہ مسافروں کے لئے ایک مقبول انتخاب ہے۔ستمبر 2024ء تک ہونڈا سی جی 125 کی قیمت 2 لاکھ 34 ہزار 900 روپے فی یونٹ پر برقرار ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *